ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غلطی مت کرنا، ورنہ پچھتاؤ گے! موبائل کی ایک سیٹنگ آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی

 غلطی مت کرنا، ورنہ پچھتاؤ گے! موبائل کی ایک سیٹنگ آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آج کے دور میں موبائل فون ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکے ہیں لیکن موبائل فونز میں کال فارورڈنگ سیٹنگ کی غیر محتاط استعمال توجہ نہ دینا مہنگا پڑ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق حالیہ دنوں میں کال فارورڈنگ فراڈ سب سے خطرناک سائبر فراڈ ثابت ہو رہا ہے، جس میں صارف کو نہ تو کسی لنک پر کلک کرنا ہوتا ہے اور نہ ہی OTP شیئر کرنا پڑتا ہے، پھر بھی اکاؤنٹ سے پیسے نکل سکتے ہیں۔

کئی صارفین کے فونز میں کال فارورڈنگ سیٹنگ بغیر اطلاع کے فعال کر دی جاتی ہے، جس کے بعد بینک اور موبائل بینکنگ سے متعلق کالیں فراڈسٹر کے نمبر پر چلی جاتی ہیں اور صارف کو تب تک خبر نہیں ہوتی جب تک اکاؤنٹ خالی نہ ہو جائے۔یہ فراڈ تمام نیٹ ورکس پر ممکن ہے۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے فون کی کال فارورڈنگ سیٹنگ فوری طور پر چیک کریں۔ کال فارورڈنگ چیک کرنے کے لیے اپنے فون کے ڈائل پیڈ میں 21 ٹائپ کریں، جس سے معلوم ہو جائے گا کہ کالز فارورڈ ہو رہی ہیں یا نہیں اور کس نمبر پر جا رہی ہیں۔ چھوٹی سی سیٹنگ کی غفلت آپ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا سکتی ہے، اس لیے اپنی کال فارورڈنگ سیٹنگ باقاعدگی سے چیک کریں اور اپنے اکاؤنٹ کو سائبر فراڈ سے محفوظ بنائیں۔