دورِ نایاب:سرکاری اداروں نے اپنی کارکردگی حکومت کے سامنے دکھانے کے لیے نئے اور منفرد طریقے متعارف کرادیے ہیں، جن میں لاہور میں پی ایچ اے کے اقدامات خاصی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
وی وی آئی پی روٹس اور گرین بیلٹ پر پی ایچ اے نے بڑے بورڈز نصب کیے ہیں جن پر پنجابی زبان میں محاورے اور اصلاحی پیغامات درج ہیں۔
ذرائع کے مطابق بورڈز پر درج پیغامات میں عرف عام محاورے جیسے "موبائل نہ پھڑ، ہینڈل پھڑ" اور "کم کر سڑیا نہ کر" شامل ہیں، جنہیں عوامی آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کے لیے لگایا گیا ہے۔ تاہم، شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑے سائز کے بورڈز کی وجہ سے گرین بیلٹ کی خوبصورتی متاثر ہو رہی ہے۔
پی ایچ اے نے بتایا کہ گرین بیلٹوں پر سائن بورڈز لگانے کا کام ٹیپا کی ذمہ داری ہے اور یہ اقدام شہریوں کو عام رویوں میں اصلاح لانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔