ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا مزید مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ٖڈیسک:َ  عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے نتیجے میں یہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 4,505 ڈالر کی نئی بلند سطح تک جا پہنچی۔

عالمی مارکیٹ میں اس اضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2,000 روپے کے بڑے اضافہ کے ساتھ 472,862 روپے کی نئی بلند سطح پر جا پہنچی۔

 اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 1,714 روپے بڑھ کر 405,402 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اس اضافے کے بعد سونے کی خرید و فروخت میں صارفین اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ متوقع ہے۔