ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیبیا کی فوج کے سربراہ کے طیارے کو حادثہ، جنرل حداد کے جاں بحق ہونے کی خبر

 Lebian Army Chief died, Air plane crash, Anqara Airport, Control Towar , SOS Signal
کیپشن: لیبیا کی فوج کے سربراہ جنرل محمد علی احمد الحداد کے طیارے کو انقرہ ائیرپورٹ سے فلائت کے بعد حادثہ پیش آنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جنل الحداد اس حادثہ مین جاں بحق ہو گئے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گمان کیا جا رہا ہے کہ ترکیہ کے دورے پر آئے ہوئے لیبیا کی فوج کے سربراہ جنرل محمد علی احمد الحداد کے طیارے کو انقرہ ائیرپورٹ سے اڑنے کے کچھ ہی دیر بعد حادثہ پیش آ گیا ہے اور یہ طیارہ تباہ ہو گیا ہے۔ 

انقرہ مین ترکیہ کے ذرائع ابلاغ سے ایک ویڈیو کلپ نشر کی گئی ہے جس میں فضا میں اچانک روشنی ہوتے نطر آئی۔ اس فوٹیج کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ لیبیا کی فوج کے سربراہ کے طہارے کو فضا میں پرواز کے دوران پیش آنے والے حادثہ کا لمحہ تھا۔ اس طیارہ میں غالباً کوئی دھماکہ ہوا اور آگ کی روشی پھیلتی نظر آئی۔

یہ ایک بریکنگ نیوز ہے جس کی تفاصیل ابھی سامنے آ رہی ہیں۔

تازہ ترین

اب پاکستانی وقت کے مطابق رات پونے دو بجے  انٹرنیشنل میڈیا میں بتایا جا رہا ہے کہ انقرہ کے ائیر پورٹ سے اڑنے کے بعد طیارہ کے حادثہ میں لیبیا کی فوج کے سربراہ جنرل محمد علی احمد الحداد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

اس سے پہلے

ترکی کا لیبیا کے آرمی چیف جنرل محمد علی احمد الحداد  کو لے جانے والے طیارے سے رابطہ منقطع ہونے کی خبریں میڈیا میں بریکنگ نیوز کی حیثیت سے آئیں، ہائی پروفائل طیارے کے ساتھ کسی حادثے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ 
لیبیا کے آرمی چیف آف سٹاف کو لے جانے والا نجی جیٹ انقرہ سے ٹیک آف کے فوری بعد کسی سنگین صورتحال کا شکار ہوا۔ طیارے کے پائلٹ کی طرف سے انقرہ ائیرپورٹ کے کنٹرول ٹاور کو ہنگامی لینڈنگ کی درخواست ک ملی، اس کے بعد رابطہ منقطع ہو گیا۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاعات ابھی تک غیر مصدقہ ہیں۔

ترکی کے وزیر داخلہ کا بیان
ترکی کے وزیر داخلہ نے اس حادثہ کے بارے میں کہا کہ ترکی کے فضائی ٹریفک کنٹرولرز کا منگل(رات) کو ایک نجی جیٹ طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا جس میں لیبیا کے فوجی سربراہ اور چار دیگر افراد ترکی کے دورے کے بعد واپس جا رہے تھے۔

وزیر داخلہ  علی یرلیکایا نے بتایا کہ فالکن 50 قسم کے بزنس جیٹ نے شام 8:30 بجے ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے ایسن بوگا ہوائی اڈے سے اڑان بھری۔ وزیر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ 40 منٹ بعد طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا

یرلیکایا نے کہا کہ طیارے نے انقرہ کے جنوب میں واقع ضلع ہیمانا کے قریب ہنگامی لینڈنگ کا سگنل جاری کیا، اس کے بعد (طیارے کے ساتھ)  تمام مواصلات بند ہو گئیں۔

فضا میں دھماکے کی فوٹیج

مقامی ٹیلی ویژن سٹیشنوں پر نشر ہونے والے سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ہیمانا پر رات کا آسمان اچانک اس سے روشن ہو گیا جو ایک دھماکہ تھا۔ اس فوٹیج کے بارے میں میڈیا پر بتایا گیا کہ یہ جنرل حداد کے طیارے کو ممکنہ حادثہ کا لمحہ تھا۔

Caption سی سی ٹی وی کیمرے کی اس معمول کی ریکارڈنگ کے دوران وہ لمحہ بھی ریکارڈ ہو گیا جب اچانک آسمان پرروشنی پھیلی۔ عمارت کے پیچھے پھیلی ہوئی روشی اس سکرین شوٹ میں نمایاں ہے۔

میڈیا میں ایک طیارے کی گھاس پھوس کے میدان میں گری ہوئی باقیات کی فوٹیج بھی آ رہی ہے۔ 

لیبیا کے فوجی سربراہ محمد علی احمد الحداد انقرہ میں تھے جہاں انہوں نے ترک وزیر دفاع یاسر گولر اور دیگر حکام سے ملاقات کی۔
ترکیہ کے نجی این ٹی وی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، اطلاعات کے بعد، انقرہ کے ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا اور متعدد پروازوں کو دیگر مقامات کی طرف موڑ دیا گیا۔

ایک ترک نیوزچینل کی فوٹیج سے لئے گئے سکرین شوٹ میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات انقرہ میں پولیس کو جنرل الحداد کے طیارے کی تلاش کے لئے  ممکنہ جائے حادثہ کے قریب گاڑیوں سے نکلتے دکھایا جا رہا ہے۔