لکڑی کو بھی مہنگائی کی آگ لگ گئی، شہریوں کی قوت خریدسے باہر

لکڑی کو بھی مہنگائی کی آگ لگ گئی، شہریوں کی قوت خریدسے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسیم افتخار:  موسم سرد ہوتے ہی شہریوں کی قوت خریدسے لکڑیاں بھی باہر ہوگئیں۔ 
تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں فی کلولکڑی 6روپےکلوتک مہنگی ہوگئی، لکڑی 22روپےکلوسے بڑھ کر28روپےکلوتک پہنچ گئی۔ لکڑی فی من 250روپےمہنگی ہوگئی
فی من لکڑی 850روپےسے بڑھ کر1100روپےتک پہنچ گئی۔ 
قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے ٹال مالک کا کہنا ہے کہ لکڑی کے تاجروں نے مصنوعی قلت پیداکرناشروع کردی ہے، لکڑیوں کےتاجروں نے من مانےنرخ کردیئے ہیں ، گھریلواورپکوان سینٹرکے استعمال کے لیئے کیکرکی لکڑی استعمال کی جاتی ہے۔ بھٹ شاہ،ٹندوآدم،خیبر،بدین،ٹھٹھہ اورسجاول سمیت مختلف علاقوں سے لکڑی کراچی آتی ہے۔