ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بی ایس آنرز میں داخلہ کیلئے نئی پالیسی؛ پیپر پیٹرن جاری

The program provides graduates with the aptitude to make respectable living conditions for people with special needs or those who are challenged
کیپشن: BS Honors
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)بی ایس آنرز میں داخلوں کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی انٹری ٹیسٹ پالیسی، کمیشن نے انٹری ٹیسٹ کا نصاب اور پیپر پیٹرن جاری کر دیا، طلباء کو 75 نمبروں کے معروضی اور 25 نمبروں کے انشائیہ سوالات کے جوابات دینا ہوں گے۔
 بی ایس آنرز میں داخلوں کے لئےہائر ایجوکیشن کمیشن کی انٹری ٹیسٹ پالیسی کا نفاذ کیا گیا ہے اس ضمن میں کمیشن نے انٹری ٹیسٹ کا نصاب اور پیپر پیٹرن جاری کر دیا ہے اور امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیپر پیٹرن کے مطابق تحریری امتحان کی تیاری کریں۔

دو گھنٹے کے دورانیہ پر مشتمل پرچے میں طلباء سے انٹرمیڈیٹ کی بنیاد پر 75 معروضی سوالات پوچھے جائیں گے جبکہ 25 نمبروں پر مشتمل انشائیہ سوالات میں امیدواروں کو مضمون لکھنا ہوں گے۔ ایچ ای سی کے تحت بی ایس آنرز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کیا جا رہا ہے اور اس انٹری ٹیسٹ میں رجسٹریشن کے لیے شیڈول کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

انٹری ٹیسٹ میں پچاس فیصد نمبرز لینے والے امیدوار یونیورسٹیوں اور کالجوں میں بی ایس آنرز میں داخلوں کے لیے اہل ہوں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer