کورین زبان میں قرآن کا ترجمہ  کرنے والے پہلے مسلمان

Dr. Hamid Choi first to translate Quran and Sahih Al-Bukhari in Korean Language
کیپشن: Dr. Hamid Choi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک سلطان)ڈاکٹر حامد چوئی قرآن مجید اور صحیح بخاری کا کورین زبان میں ترجمہ  کرنے والےپہلے کورین مسلمان  بن گئے۔

 ڈاکٹرحامد چوئی کا کہنا ہے کہ انہیں قرآن مجید اور صحیح بخاری کا کورین زبان میں ترجمہ کرنے میں سات سال سےزیادہ عرصہ لگا۔وہ جنوبی کوریا کی ایک یونیورسٹی میں اسلامیات اور عربی کے لیکچرر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔سائنسی خدمات کے علاوہ حامد چوئی نے  قرآن پاک اور صحیح بخاری  کا کوریائی زبان میں ترجمہ کرکےپہلے کوریائی مسلمان ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

انہوں نے اپنی تعلیم اسلامی یونیورسٹی مدینہ منورہ سے حاصل کی تھی اور اس وقت ریکٹر سماہتو سی شیخ عبدالعزیز بن باز رحمہ اللہ تھے۔ شیخ کے دل میں ان کا خاص مقام تھا،    شیخ اکثر  انہیں اپنے گھر مدعو  کرتے، شاید اس لیے کہ وہ ایک ایسے ملک سے آئے تھے جہاں مسلمانوں کی تعداد بہت قلیل تھی۔شیخ بن باز حامد چوئی کے اخلاق اور علم سے  بہت متاثر تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer