(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے بطور سینیٹر حلف اٹھالیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نومنتخب سینیٹر شوکت ترین سے ان کے عہدے کا حلف لیا، مشیر خزانہ شوکت ترین خیبرپختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے ہیں اور انہیں کل 87 ووٹ ملے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے ایوب آفریدی کو سینیٹ کی نشست سے مستعفی کرا کر شوکت ترین کو ٹکٹ دیا تھا جب کہ مشیر خزانہ کے سامنے اے این پی کے شوکت امیر زادہ، پی پی کے محمد سعید اور جے یو آئی ف کےظاہر شاہ مدمقابل تھے۔