ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیچ میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں  کاحملہ ، 2  سکیورٹی اہلکار شہید

 کیچ میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں  کاحملہ ، 2  سکیورٹی اہلکار شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آئی ایس پی آر  کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں  کے حملے میں 2  سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق  بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفاتح شہید ہوگئے،آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک منظر عباس شہید کا تعلق خوشاب  اور شہید سپاہی عبد الفاتح کا تعلق خضدار سے ہے۔

  آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ فرار دہشتگردوں کی تلاش کےلیے علاقےمیں سرچ آپریشن جاری ہے،سکیورٹی فورسزبلوچستان کے امن کے دشمنوں کوشکست دینے کیلئے پرعزم ہیں۔