کنگ خان کے صاحب زادے سوشل میڈیا پر چھا گے

کنگ خان کے صاحب زادے سوشل میڈیا پر چھا گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) امیتابھ کی نواسی ناویا نویلی نندا نے اپنے انسٹاگرام کو پبلک کیا ہے جس میں ان کی اور بچن خاندان کی بہت سی تصاویر موجود ہیں ۔ناویا نے 2018 میں شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کے ساتھ لندن سے ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جسے صارفین کافی پسند کررہے ہیں،تصویر کے کپیشن میں ناویا نے بتایا ہے کہ یہ ری یونین تھا۔

تفصیلا ت کے مطا بق ناویا امریکا کی فاردھم یونیورسٹی سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں گریجویٹ ہیں اور 'آرا' کے نام سے اپنی ایک این جی او چلاتی ہیں جو کہ صحت کے شعبے میں کام کرتی ہے۔ انسٹاگرام پر ناویا نے اپنے زمانہ طالب علمی کے علاوہ خاندان کے ساتھ مختلف اوقات میں تصاویر پوسٹ کی ہوئی ہیں جن میں ان کے نانا امیتابھ بچن، نانی جیا بچن، ماموں ابھیشک بچن اور ممانی ایشوریارائے بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔

خیال رہے کہ آریان خان اور ناویا اچھے دوست ہیں اور دونوں لندن کے ایک سکول میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer