ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نجی سکول مالکان ہوجائیں تیار،عدالت عظمیٰ کے احکامات جاری

نجی سکول مالکان ہوجائیں تیار،عدالت عظمیٰ کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذیشان نذیر) سپریم کورٹ نے نجی سکول مالکان کےخلاف پالیسی مرتب کرلی اضافی فیسوں پر کارروائی ہوگی، سپریم کورٹ کے تحریری احکامات جاری کردیئے جبکہ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سرکلر جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی سکولوں کے خلاف اضافی فیسوں پر کارروائی کے لیے محکمہ سکول ایجوکیسن کو سپریم کورٹ کے تحریری احکامات موصول ہو گئے ،اب نجی سکولوں کے خلاف باقاعدہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، محکمہ سکول ایجوکیشن نے باقاعدہ سرکلر جاری کردیا، ذرائع کا کہنا تھا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نےتمام ضلعی حکومتوں کواحکامات جاری کردئیےہیں، نجی سکولوں  کے خلاف اضافی فیسوں کی وصول پرضلعی حکومتوں کومکمل اختیارات دیدیئے گئے ہیں ۔

علاوزہ ازیں ایجوکیشن اتھارٹیزاورڈائریکٹرپبلک انسٹرکشن کوبھی احکامات جاری ہوچکے ہیں،شکایات پرمتعلقہ ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی کوفوری عملدرآمدکرنےکاحکم بھی جاری کیا گیا، سپریم کورٹ کےاحکامات پرمحکمہ سکول ایجوکیشن نےباقاعدہ سرکلرجاری کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer