ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دکاندار رہیں ہوشیار، خواتین چور گینگ سرگرم

دکاندار رہیں ہوشیار، خواتین چور گینگ سرگرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) گلشن اقبال کے علاقہ کریم مارکیٹ میں چورخواتین نے کپڑے خریدنے کے بہانے غائب کر لئے ، فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقہ میں واقع کریم مارکیٹ میں گارمنٹس کی دوکان میں چوری کی واردات ہوئی ، فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی، واردات  میں دو خواتین کافی دیرتک گارمنٹس شاپ سے کپڑے پسند کرتی  رہی ، موقع دیکھ کر ایک خاتون پسندیدہ کپڑے چھپاتی رہی اورچوری کرکے دونوں خواتین اطمینان سے باہر چلی  گئیں۔

واردات کی سی سی ٹی وی میں چوری کے تمام مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے ، متاثرہ دوکاندار کا کہنا  تھاکہ مارکیٹ میں چور خواتین کا گروہ سرگرم ہے مگر پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف تاحال کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer