ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نامور فلاحی تنظیم ایدھی کی ایئر ایمبو لینس سروس کو این او سی جاری

نامور فلاحی تنظیم ایدھی کی ایئر ایمبو لینس سروس کو این او سی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) نامور فلاحی تنظیم ایدھی کی ایئر ایمبو لینس سروس کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سے این او سی جاری کر دیا گیا ھے۔ این او سی کی کاپی سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کر لی 

سی اے اے  نے ایدھی ایئر ایمبو لینس سروسز کے طیارے کو آپریٹ کرنے کے لیئے این او سی جاری کر دیا ہے جس کی کاپی سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کر لی ھے ، ایدھی ایئر ایمبولینس کے طیاروں کی ایئر وردی نیس مکمل نہ ہونے پر انہیں گرائونڈ کیا گیا تھا، قوانین کے مطابق کسی بھی کمپنی کو کمرشل اور چارٹرڈ طیاروں کے لیئے ایوی ایشن قوانین کو پورا کرنا لازم ہے، ایدھی کی ایئر ایمبولینس سروس اندرون ملک مریضوں کو لانے اور لے جانے کے لیئے کام کرتی ہے۔

مزید دیکھئے: