ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ Caa1 سے بڑھا کر B3 کر دی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ Caa1 سے بڑھا کر B3 کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ Caa1 سے بڑھا کر B3 کر دی ہے۔ 

موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کا آؤٹ لک مستحکم (Stable) برقرار رکھا ہے۔ 

پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری ملکی معیشت اور قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت پر بڑھتے اعتماد کی عکاس ہے۔ B3 ریٹنگ پاکستان کی معاشی بحالی اور مالیاتی استحکام کی جانب ایک اور اہم پیش رفت ہے۔ 

عالمی ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے اپ گریڈ پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی اور مالیاتی پوزیشن کا اعتراف ہے۔ بہتر کریڈٹ ریٹنگ سے عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں تک پاکستان کی رسائی میں بہتری کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ 

موڈیز کا تازہ فیصلہ پاکستان کے معاشی استحکام کے سفر میں ایک اہم مثبت پیش رفت ہے۔ 

موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم برقرار رکھا. موڈیز کے مطابق پاکستان کے بیرونی خطرات میں مزید کمی آئی ہے، معاشی استحکام کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل اضافہ ہوا، مالیاتی پوزیشن میں بہتری سے ملکی فنانسنگ کی لاگت کم ہوئی، پاکستان کی قرضوں کی ادائیگی کی استطاعت میں نمایاں بہتری آئی ۔ 

موڈیز کا کہناہے کہ پاکستان کی کریڈٹ پروفائل ماضی کے مقابلے میں مضبوط ہوئی ہے، پاکستان کی کریڈٹ پروفائل بدستور کمزور ہے، پاکستان کی بیرونی مالیاتی پوزیشن ساختی طور پر کمزور ہے، پاکستان کا ریونیو بیس اب بھی نسبتاً محدود ہے، سرمایہ کاری اور بلند معاشی نمو کے راستے میں رکاوٹیں موجود ہیں، مستحکم آؤٹ لک بہتری کے امکانات اور موجودہ خطرات میں توازن ظاہر کرتا ہے ۔ 

موڈیز نے پاکستان کی مقامی کرنسی ملکی حد کی ریٹنگ بی 2 سے بڑھا کر بی 1 کر دی ۔ موڈیز نے پاکستان کی غیر ملکی کرنسی ملکی حد کی ریٹنگ سی اے اے 1 سے بڑھا کر بی 3 کر دی ۔ موڈیز نے پاکستان گلوبل سکوک پروگرام کمپنی کی ریٹنگ بھی سی اے اے 1 سے بی 3 کر دی۔