ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والا گروپ گرفتار، موٹرسائیکل اور پستول برآمد

اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والا گروپ گرفتار، موٹرسائیکل اور پستول برآمد
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:چوکی سبزی منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والے گروپ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی منڈی کے عقب میں کی گئی، جہاں سے ملزمان ارشد اور ذیشان کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان منڈی میں آنے والے افراد کو مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر لوٹتے تھے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل، نقدی اور پستول برآمد کر لیے گئے ہیں۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے دیگر وارداتوں کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے۔