ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرپورہ میں ڈمپر کی ٹکر، 32 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

گجرپورہ میں ٹریفک حادثہ، تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی

گجرپورہ میں ڈمپر کی ٹکر، 32 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: لاہور کے علاقے گجرپورہ میں تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ کرول گھاٹی رنگ روڈ ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے 32 سالہ ولید کی لاش تحویل میں لے کر سرد خانے میو ہسپتال منتقل کردی۔