ویب ڈیسک: سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب نے سکولوں کے سرکاری دوروں کے دوران گلدستے اور تحائف پیش کرنے پر پابندی عائد کردی۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام اضلاع کے سی ای اوز کواس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا گیاہے جس میںتحائف کے اخراجات کو طلباء کی فلاح و بہبود کیلئے خرچ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے سی ای اوز کو ہدایت کی ہے کہ سادگی اپنائی جائے، سرکاری دوروں پر پھول، تحائف پیش نہ کئے جائیں، تمام ایجوکیشن افسران نمائشی کلچرکی حوصلہ شکنی کریں، محکمہ سکول ایجوکیشن کےکسی بھی افسر کے دورےپر گلدستے پیش نہ کیے جائیں۔