سٹی42: واسا لاہور کی جانب سے شہر میں ہونے والی بارش کا تازہ ریکارڈ جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لکشمی چوک میں سب سے زیادہ 31 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جیل روڈ پر 27.6 ملی میٹر، جبکہ ایئرپورٹ پر 6 ملی میٹر بارش ہوئی۔واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں 17 ملی میٹر، اپر مال میں 5 ملی میٹر اور مغلپورہ میں 5.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔تاجپورہ میں 1 ملی میٹر اور نشتر ٹاؤن میں 2.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔
اس کے علاوہ چوک ناخدا میں 23.2 ملی میٹر، پانی والا تالاب میں 21.2 ملی میٹر جبکہ فرخ آباد میں 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گلشن راوی میں 7.2 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن اور سمن آباد میں 5، 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
واسا کا عملہ نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے متحرک ہے۔