ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آنے والے دو سپیلز کے دوران متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کا انتظام ابھی مکمل کیا جائے

آنے والے دو سپیلز کے دوران متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کا انتظام ابھی مکمل کیا جائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گلگت بلتستان کے علاقے غذر میں گلیشئیر پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال بننے پر خصوصی احکامات جاری کئے ہیں۔

وزیراعظم نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر علاقے کے تمام رہائشیوں کو قبل از وقت محفوظ مقامات پر منتقل کرنے پر ریسکیو ٹیموں اور مقامی رضاکاروں کی پزیرائی  کی اور  این ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو غذر کے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ  آنے والے دو اسپلز کے حوالے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کا انتظام ابھی مکمل کیا جائے، تاکہ متاثرین کو اگلے اسپیل سے پہلے محفوظ مقامات پر پہنچایا جاسکے.

وزیراعظم نے  تمام متعلقہ حکام کو آنے والے دنوں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ملک کے  زیریں علاقوں میں امدادی کاروائیوں کی مکمل  تیاریاں رکھنے کی ہدایت  بھی کی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا،  دریاؤں، ندی نالوں اور پانی کی قدرتی گزرگاہوں کے گرد تعمیرات کو روکنے کیلئے قومی سطح پر مہم چلائیں گے. 

 وزیرِ اعظم نے زور دیا کہ حالیہ بارشوں و وسیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد قومی فریضہ ہے. متاثرین کے ریسکیو و امداد کے بعد انکی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا.

 وزیرِ اعظم نے کہا، تمام متاثرین تک طبی امداد اور امدادی سامان کی فراہمی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔وزیراعظم نے دریائے سندھ اور ستلج میں گڈو، سکھر، جی ایس والا اور دیگر مقامات پر سیلابی صورتحال کے پیش نظر این ڈے ایم اے کو تمام صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیوں سے رابطہ قائم رکھنے کی ہدایت  بھی کی۔ 

وزیراعظم نے  گلوف کی قبل از وقت اطلاع دینے پر گلگت بلتستان کے علاقے غذر کے رہائشی وصیت خان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا، 

وصیت خان کا گلوف کے حوالے سے اپنے گاؤں کے رہائشیوں کو، اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر، قبل از وقت مطلع کرنے کے باعث کسی بھی جانی نقصان سے بچنا ممکن ہوا۔