ہیلتھ کارڈ بحال، انشورنس کمپنی کو 33 ارب روپےاداکئےجائیں گے

Health card reinstated in Pakhtoonkhwa, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نےصحت کارڈ پروگرام بحال کرنے کے لئے انشورنس کمپنی کو 33 ارب روپے کے بقایا جات ادا کرنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد کمپنی نے صحٹ کارڈ ہیلتھ انشورنس کی سہولت بحال کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں مشیر برائے وزیراعلیٰ ڈاکٹر ریاض انور نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر انشورنس کمپنی کے ساتھ بات چیت کی جس کا اختتام کامیاب مذاکرات پر ہوا۔مذاکرات کی کامیابی کے بعد انہوں نے صحت کارڈ پروگرام بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انشورنس کمپنی کو بقایا جات کی ادائیگی ایک ہفتے میں کردی جائے گی۔

 ڈاکٹر ریاض انور نے بتایا کہ انشورنس کمپنی کے 33ارب سے زائد بقایاجات ہیں، جو ادا کرنے کی یقین دہانی پر دوبارہ سے سروس شروع کی جارہی ہے، صوبے کے عوام کو مفت علاج کی سہولت دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ پر علاج ختم نہیں کیا گیا تھا البتہ عدم ادائیگی کی وجہ سے وقتی طور پر معطل ہوا تھا، جو اب دوبارہ سے بحال ہوگیا ہے۔

نگراں مشیر نے بتایاکہ انشورنس کمپنی کے بقایاجات ادائیگی کے لئے لائحہ عمل طے کررہے ہیں، صحت کارڈ پر علاج کے طریقہ کار مزید بہتر کرنے کی گنجائش ہے، پروگرام کو مزید اسٹریم لائن کرنے کے لئے کوشش کررہے ہیں۔کامیاب مذاکرات کے بعد انشورنس کمپنی نے بھی صحت کارڈ سروس بحال کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔