(ویب ڈیسک)انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں نمایاں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں ایک ہی دن میں ڈالر7 روپے مہنگا ہوگیا، یورو, برطانوی پاونڈ, سعودی ریال اور امارتی درہم بھی مزید مہنگے ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 222 روپے سے بڑھ کر 229 روپے پر جاپہنچا،اوپن مارکیٹ میں یورو 3 روپے مہنگاہوکر 228 روپے کا ہوگیا، برطانوی پاونڈ 2 روپے اضافے سے 267 روپے کا، امارتی درہم 50 پیسے مہنگاہوکر 63 روپے پر جاپہنچا جبکہ سعودی ریال 1 روپے مہنگاہوکر 61 روپےکا ہوگیا۔
واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر ڈالر 34 پیسے مہنگا ہونے پر 218 روپے پر جا پہنچا، کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 217.50 روپے تک ٹریڈ ہوا،ماہرین کا کہناتھا کہ طلب پر روپے کی قدر میں اتار چڑھاو کا رجحان ہے ،گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 217.66 روپے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 3 روپے مہنگاہوکر 225 روپے کا تھا ۔
گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 3 روپے مہنگا ہوکر 265 روپے،امارتی درہم0.80 پیسے اضافے سے 62.50 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 1.20 روپے اضافے سے 60 روپے پر پہنچ گیا تھا۔