پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اےکے ہاتھ ثبوت لگ گیا

PTI And FIA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے 25 کروڑ روپے سے زائد کی ٹرانزکشن کا پتہ چلا لیا۔

  ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے اکاؤنٹس آپریٹ کرنے والی کمپنی گروپ ایم کے سی ای او کو طلب کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گروپ ایم کی جانب سے 2013 میں پانچ ماہ کے دوران پچیس کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ٹرانزکشنز کیں گئیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے کی رقم گروپ ایم کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی۔

  ایف آئی اے نے گروپ ایم کے سی ای او کو 25 اگست کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر ٹیمپل روڈ طلب کیا۔ ایف آئی اے کے مطابق پیش نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔