حکومتِ پنجاب نےطلبا کیلئے بڑااعلان کردیا

CM Punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : حکومتِ پنجاب نے ایک بار پھر طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ سکیم جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزا فاطمہ خواجہ  کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کی جا رہی ہے جس میں ایک لاکھ نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔

کراچی   یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں ہر سال 20 لاکھ نئے طلبہ کو  نوکری کی ضرورت ہوتی ہے لیکن مارکیٹ میں اتنی گنجائش نہیں ہوتی جبکہ گریجویشن کرنے والوں میں سے 30 فیصد طلبہ  کو  نوکری  نہیں مل پاتی۔

  مزید انکا کہنا تھا کہ حکومت 12 ہزار روپے ماہانہ پر انڈرگریجویٹ نوجوانوں کے لیے سرکاری اور نجی ادارے میں انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر چکی ہے۔ اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ نوجوانوں کے سامنے دنیا کے دروازے کھول دیتے ہیں۔ اس لیے ان کی صلاحیتوں کا فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

پاکستان دنیا میں فری لانس سروس پرووائڈرز میں چوتھا بڑا ملک ہے، اس کا گروتھ ریٹ 74 فیصد ہے اور یہ سروس دینے والے 2 ارب ڈالر سالانہ کما رہے ہیں۔