ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان اور اسد عمر کو جرمانہ اداکرنے کا حکم

imran khan asad umar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور اسد عمر کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50، 50 ہزار جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

عمران خان اور اسد عمر پر ڈی ایم او لوئردیر کی جانب سے عائد جرمانے کیخلاف اپیل پر 4 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عمران خان اور اسد عمر کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا۔

الیکشن کمیشن نے عدم پیروی پر عمران خان، اسد عمر کی جرمانے کیخلاف اپیلیں خارج کر دیں۔الیکشن کمیشن کا عمران خان اور اسد عمر کو ضابطۂ اخلاق کیخلاف ورزی پر 50، 50 ہزار جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ عمران خان اور اسد عمر پر خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں ضابطۂ اخلاق کیخلاف ورزی پر جرمانہ ہوا تھا۔