ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز گِل کوآج عدالت میں پیش کیا جائے گا

شہباز گِل کوآج عدالت میں پیش کیا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما شہباز گِل کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں آج اسلام آباد کچہری میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس شہباز گِل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں آج پیش کرے گی۔عدالتی حکم کے مطابق شہباز گِل کو آج 1 بجے سے پہلے عدالت میں پیش کرنا ہے۔

واضح رہے کہ شہباز گِل کی آج اسلام آباد کچہری میں پانچویں پیشی ہوگی۔ذرائع کے مطابق شہباز گِل سے اہم دستاویزات برآمد کرلی گئی ہیں۔اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گِل کے کمرے پر چھاپہ مارا تھا جہاں سے سیٹلائٹ فون اور پستول سمیت کئی اشیاء برآمد کی تھیں۔