میاں شہباز نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی

Traffic Inspector Mian Shahbaz
کیپشن: Traffic Inspector Mian Shahbaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) ٹریفک انسپکٹر میاں شہباز نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی۔

ذرائع کے مطابق ٹریفک انسپکٹر میاں شہباز  کو دوران ڈیوٹی بزرگ شہری کا قیمتی موبائل فون اور پرس ملا، انچارج لوئر مال سیکٹر نے شہری کو ڈھونڈ کر پرس اس کے حوالے کر دیا، بزرگ شہری نے قیمتی دستاویزات، 14 ہزار کیش ملنے پر ٹریفک پولیس سے اظہار تشکرکیا۔

سی ٹی او لاہور کی ایمانداری کی مثال قائم کرنے پر انچارج لوئر کو شاباش، ایمانداری پرنقد انعام اور تعریفی سند دینے کا بھی اعلان کر دیا۔