ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوہر نے بیوی کو چلتی ٹرین کے آگے دھکا دیدیا، پھر کیا ہوا ؟ ویڈیو دیکھیے

شوہر نے بیوی کو چلتی ٹرین کے آگے دھکا دیدیا، پھر کیا ہوا ؟ ویڈیو دیکھیے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ظالم شوہر نے بیوی کو چلتی ٹرین کے آگے دھکا دے دیا ، واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے قریب شوہر نے بیوی کو نیند سے گھسیٹ کر چلتی ٹرین کے سامنے دھکیل دیا اور دو بچوں کو لے کر فرار ہوگیا، افسوسناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سکیورٹی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

ویڈیو میں میں خاتون پلیٹ فارم بنچ پر سوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے جب مرد اس کے قریب آیا اور اسے جگایا,وہ چند سیکنڈ تک ایک دوسرے سے بات کرتے نظر آتے ہیں آدمی اچانک اسے پٹریوں کی طرف گھسیٹتا ہے اور ٹرین کے قریب آتے ہی اسے پلیٹ فارم سے دھکیل دیتا ہے۔

اودھ ایکسپریس ٹرین وہاں سے گزری جس نے خاتون کو کچل کر ہلاک کردیا۔ اس کے بعد اس شخص کو قریب میں سوئے ہوئے دو بچوں کو اٹھاتے ہوئے دیکھا گیا۔

ریلوے پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی صبح تقریباً 4 بجے پیش آیا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔