(مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ماجد ستی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ سکستھ روڈ پر پیش آیا، ماجد ستی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران دم توڑ گئے، فائرنگ کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔
واضح رہےکہ تین روز قبل کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تحریک انصاف کی کارکن نرگس بلوچ کو قتل کر دیا تھا، مقتولہ کے دو بچوں کو گزشتہ سال قتل کر دیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ مقتولہ کے دو بچوں کے قتل کرنے پر نرگس بلوچ نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا لیکن پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی تھی۔