(جنید ریاض)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہےگوشت کی قیمت میں کمی کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں 4 روپے فی کلو کمی کر دی گئی جس کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 219 روپے سے کم ہو کر 215 روپے فی کلو ریٹ مقرر کیا گیا ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 140 اور پرچون ریٹ 148 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح فارمی انڈوں کے نرخ 159 روپے فی درجن پر برقرار ہیں، جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4 ہزار 650 روپے ہے۔
شہریوں نے مر غی کے گوشت کی قیمت میں معمولی کمی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمت مزید کم کی جائے، علاوہ ازیں انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرے تاکہ قیمتوں میں استحکام رہے ،پہلے ہی دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھتی چلی جا رہی ہیں جس کے باعث عام آدمی کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے۔