بلدیاتی اداروں کاممکنہ  انتخابی شیڈول کیس،عدالت نےدلائل طلب کرلیے

بلدیاتی اداروں کاممکنہ  انتخابی شیڈول کیس،عدالت نےدلائل طلب کرلیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : بلدیاتی اداروں کےممکنہ  انتخابی شیڈول کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نےدرخواست کےقابل سماعت ہونےکےمتعلق دلائل طلب کرلیے۔

 تفصیلات کے مطابق جسٹس جواد حسن نے مبشر جاوید ،محمد رزاق ملک ودیگر کی درخواست پر سماعت کی ،بلدیاتی اداروں کےممکنہ  انتخابی شیڈول کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نےدرخواست کےقابل سماعت ہونےکےمتعلق دلائل طلب کرلیے۔مئیرلاہورمبشر جاوید ،مئیر فیصل آباد محمد رزاق ودیگربلدیاتی نمائندے  پیش  ہوئے، پنجاب حکومت  کےلاء افسر  نے درخواست کے قابل سماعت ہونےپراعتراض عائد کردیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ  لوکل گورنمنٹ اداروں کی مدت اور تقرری کیسے5 سال ہو سکتی ہے، آپ دلائل سےثابت کریں،درخواستیں کس طرح قابل سماعت ہیں،جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ  عدالت نے آپکو 5 سال کے لیے بحال نہیں کیا۔ وکیل درخواست گزار  کا کہنا تھا کہ  سپریم کورٹ نے بحالی کے فیصلے میں 5 سال کام کی اجازت دی ، عدالت عالیہ اداروں کی بحالی کے بعد فعال کرنے کا حکم دے۔

جسٹس جواد حسن  نے ریمارکس دیئے کہ آپ چاہتےہیں بحال ہونے کے بعد سابق عرصہ بھی آپ کو دے،وکیل درخواست گزار  کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے بحالی کے فیصلے کے بعد 22 ماہ سے دربدر ہیں جس پر جسٹس جواد حسن نے کہا کہ  آپ عدالتی فیصلوں سے اپنا کیس ثابت کریں،  کس قانون پرمعزولی کاعرصہ سمیت 5 سال دیئےجا سکتےہیں، آپ کی سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست بھی زیر التوا ہے۔