ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف سی کالج انڈر پاس نشیئوں کا مرکز

ایف سی کالج انڈر پاس نشیئوں کا مرکز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پولیس کا خوف نہ چھاپوں کا ڈر، لاہور کی اہم شاہراہوں پر نشہ کرنے والوں نے ڈیرے جما لئے، شام ڈھلتے ہیں فٹ پاتھوں پر نشئیوں کی محفلیں سجنے لگیں، کوئی چرس کے سوٹوں میں مگن تو کوئی نشے کے انجکشن لگا کر دنیا سے بہت دور نکل جاتا ہے،ضرورت مند بھی چند روپے دیکر اپنے غم بھلانے کا سامان کرلیتا ہے۔
ایک زمانہ تھا کہ لاہور زندہ دلان کا شہر اور ادبی محفلوں کا گڑھ سمجھا جاتا مگر اب لاہور کی اہم شاہراہیں زندگی سے فرار چاہنے والوں کا مسکن بنتی جارہی ہیں ۔ شام ہوتے ہی ٹھنڈی ہوائوں کے جھونکوں میں نشہ کی لت پوری کرنے کیلئے نوجوانوں کی بڑی تعداد امڈ آتی ہے اور سرعام نشہ کی محفلیں سج جاتی ہیں۔ جنہیں نہ پولیس کا خوف نہ ہی پکڑے جانے کا ڈر ہوتا ہے۔ ہر کوئی اپنے نشے کی لت کو پورا کرنے کا سامان کرتا نظر آتا ہے۔
ایف سی کالج انڈر پاس لاہور کی مصروف ترین شاہراہ پر نشئی سرعام منشیات کا استعمال کرتے نظر آتے ہیں ، منشیات کا استعمال کرنے والوں میں مردوں کے ساتھ عورتیں بھی شامل ہونے لگی ہیں۔
پولیس کی موجوگی میں یہ نوجوان منشیات سے بھرے بیگ لاتے ہیں اور اپنے نشہ کی لت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ سرعام فروخت بھی کرتے ہیں جن کے خلاف پولیس بھی ایکشن نہیں لیتی، اہم شاہراہوں پر نشے کی خریدوفروخت اور استعمال پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer