بیوی کے میاں پر اینٹوں سے وار، بہنوئی کا سالے پرتشدد

بیوی کے میاں پر اینٹوں سے وار، بہنوئی کا سالے پرتشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : آئی جی دفتر تعینات سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکار کو بیوی نے اینٹیں مار کر زخمی کر دیا جبکہ فیکٹری ایریا میں برادرنسبتی نے بہنوئی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق ساندہ میں ایس پی یو کے اہلکار کو بیوی نے اینٹیں مار کر زخمی کر دیا، آئی جی دفتر تعینات سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکار صدام کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا ،پولیس کے مطابق صدام کی بیوی عالیہ نے پہلے بیہوشی کی دوا دی پھر اینٹیں ماریں جبکہ ملزمہ موقع سے فرار ہوگئی ۔

دوسری جانب فیکٹری ایریا میں شوہر کو بیوی سے جھگڑا کرنا مہنگا پڑگیا جہاں سالوں نے بہنوئی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ عمر نامی شہری کو اسکے سالوں نے اغواء کیا اور پھر شہری عمر کے جسم پرگرم استری لگاتے رہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کا مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔

 ادھر قائد اعظم انڈسٹریل ایریا میں دو روزقبل مخالفین نےدیرینہ دشمنی پرشہری یوسف فہیم کوفائرمگ کرکےقتل کردیا تھا،ملزمان نے موٹرسائیکل پر سوار مقتول یوسف فہیم پر فائرنگ کی،فائرنگ سے مقتول گر پڑا،اسی دوران ملزمان مقتول کا پرس اور موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے،پولیس نےواقعےکا مقدمہ مقتول کی اہلیہ کی مدعیت میں نامزد ملزمان ریاض،فیاض،شہباز اور قدیر کے خلاف درج کیا،سی سی ٹی وی منظرعام پرآنے کے باوجود پولیس کسی ایک ملزم کوبھی گرفتار نہیں کر سکی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer