لاہور میں پاکستان کا پہلا فزیکل ٹیسٹ سنٹر بنانے کا فیصلہ

لاہور میں پاکستان کا پہلا فزیکل ٹیسٹ سنٹر بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: لاہور میں پاکستان کا پہلا فزیکل ٹیسٹ سنٹر بنانے کا فیصلہ، فزیکل ٹیسٹ سنٹر  پاکستان کوچنگ سنٹر میں بنایا جائے گا۔  

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر لاہور میں بنائے جانے والے فزیکل ٹیسٹ سنٹر میں کرکٹ ہاکی اور فٹبال سمیت تمام کھیلوں کے لئے ٹیسٹ کرائے جا سکیں گے۔ ڈائریکٹر کوچنگ سینٹر لاہور نصراللہ رانا  کا کہنا تھا کہ فزیکل ٹیسٹ سنٹر میں عام عوام کو بھی رسائی دی جائے گی، ہماری کوشش ہے قومی ٹیموں میں فزیکل فٹنس کے مسائل کو ختم کریں۔

 فزیکل فٹنس سنٹر بنانے پر پچاس لاکھ روپے کے اخراجات آئیں گے، نصراللہ رانا نے بتایا کہ فزیکل ٹیسٹ سنٹر کے لئے   پاکستان سپورٹس بورڈ بھی مشینری فراہم کرئے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer