سٹی 42ـ اچھرہ میں 3 بچوں کے قتل کیس کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ ردا کی جھنگ کے رہائشی شہر یار سے دوستی تھی، شہر یار اور ردا وٹس ایپ اور موبائل فون پر رابطے میں تھے ۔ ملزمہ ردا آن لائن ٹرانزیکشن کے ذریعے شہریار سے پیسے بھی منگواتی رہی۔
ردا شہریار سے شادی کی خواہشمند تھی، بچے شادی میں رکاوٹ تھے۔ملزمہ کے بیان کے بعد زیر حراست شوہر رمضان کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا، شہریار سے بھی واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App