اسرار خان: لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہیں 277ٹریفک حادثات میں 1 شخص جاں بحق اور 337 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 277 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جسکےنتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 337 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ122 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ215 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی جبکہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔