ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار علی خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

اداکار علی خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی شوبز انڈسٹری ایک اور صدمے سے دوچار ہوگئی، جہاں معروف اداکار علی خان اچانک انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق اداکار کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ کچھ وقت تک ایمرجنسی میں زیرِ علاج رہے، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

بتایا گیا ہے کہ علی خان ناسازیٔ طبع کے باوجود داتا دربار حاضری کے لیے روانہ ہوئے تھے، لیکن راستے میں ہی انہیں دل کا شدید دورہ پڑا، جس کے باعث وہ موٹر سائیکل سے گر گئے۔

اداکار کے انتقال کے بعد ان کے بھائی میت کو آبائی شہرگوجرانوالہ منتقل کر لے گئے، جہاں آج ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔