ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیابان فردوسی سیوریج منصوبہ تاحال تاخیر کا شکار

خیابان فردوسی سیوریج منصوبہ تاحال تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درِ نایاب: لاہور میں خیابانِ فردوسی  پر جاری سیوریج تبدیلی کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے، جس کے باعث شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ منصوبے کے تحت مین سیوریج لائن کو سدرن بائی پاس لاہور کے سیوریج نظام سے منسلک کیا جانا ہے، تاہم پیشرفت سست روی کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کے لیے سدرن بائی پاس کی مین روڈ کو کھودے ہوئے 10 روز گزر چکے ہیں، جبکہ واسا حکام کی جانب سے ابتدائی طور پر 4 روز میں کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ مقررہ وقت گزرنے کے بعد مزید 6 روز بیت گئے، مگر نہ تو کام مکمل ہوا اور نہ ہی سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کیا جا سکا۔

ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے نہر سے آنے والی ٹریفک کو خیابان فردوسی کی طرف موڑا جا رہا ہے، جہاں سے یو ٹرن کے ذریعے دوبارہ سدرن بائی پاس پر لایا جاتا ہے۔ اس عارضی انتظام نے شہریوں کے لیے سفر کو مزید طویل اور پیچیدہ بنا دیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں پیک آورز کے دوران ٹریفک جام معمول بن چکا ہے، جس کے باعث شہریوں کو طویل راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں۔ روزمرہ کے سفر میں تاخیر اور اضافی اخراجات نے عوام کو دوہری اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔

واسا کے کنٹریکٹرز نے کھدائی کے مقام پر سٹیل کی چادریں لگا کر مین روڈ کو بند کر رکھا ہے، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ کام کی رفتار تیز نہ ہونے کے باعث مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔