ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ صحت کا بڑا فیصلہ، ہزاروں خالی آسامیاں ختم کرنے کا اعلان

محکمہ صحت کا بڑا فیصلہ، ہزاروں خالی آسامیاں ختم کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب کے محکمہ صحت میں مستقبل کی بھرتیوں کے دروازے بند کر دئیے ہیں،  گریڈ 1 سے 16 تک کی 10 ہزار 909 خالی آسامیاں ختم کر دی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق ختم کی جانے والی پوسٹوں میں لیبارٹری ٹیکنیشن، ڈسپنسر، ویکسینیٹر، اسسٹنٹس اور دیگر فیلڈ اسٹاف شامل ہیں، جو مختلف اضلاع کے ہسپتالوں، بنیادی مراکز صحت (BHUs) اور دیہی ہیلتھ سینٹرز (RHCs) میں خالی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے محکمہ صحت میں نئی بھرتیوں کے مواقع محدود ہو جائیں گے، جبکہ پہلے سے موجود عملے کی کمی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق دیہی علاقوں میں پہلے ہی طبی سہولیات محدود ہیں، اور ان آسامیوں کے خاتمے سے بنیادی صحت کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے، جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب حکومتی حلقوں کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام مالی نظم و ضبط اور اخراجات میں کمی کیلئے کیا گیا ہے، تاہم اس کے اثرات پر مختلف حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔