ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی قیادت سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی قیادت سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطے کر کے خطے کی صورتحال اور جنگ بندی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی علیحدہ علیحدہ گفتگو کی۔ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گفتگو میں خطے کی صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا اور ایران سمیت مختلف ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔