ویب ڈیسک: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے شوہروں پر شک کرنیوالی بیویوں کواہم نصیحت کردی۔
صبافیصل نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً 25 سال قبل وہ اپنے شوہر کو لینے ان کے دفتر گئی تھیں، جہاں انہوں نے ریسیپشن پر موجود خاتون سے اپنے شوہر کو بلانے کی درخواست کی،جب ان سے شناخت پوچھی گئی تو انہوں نے خود کو “مسز فیصل” کے طور پر متعارف کرایا۔
سینئراداکارہ نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد اگلے روز ان کے شوہر نے انہیں آگاہ کیا کہ مذکورہ ریسیپشنسٹ نے ملازمت چھوڑ دی ہے،ممکن ہے اس خاتون کو یکطرفہ طور پر جذباتی وابستگی پیدا ہوئی ہو، تاہم انہیں اس بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔
صبا فیصل نے اس تجربے کو ازدواجی تعلقات میں اعتماد کی اہمیت سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط رشتہ وہی ہوتا ہے جس میں اعتماد اور خود اعتمادی قائم رہے تاکہ غیر ضروری مداخلت یا غلط فہمیاں پیدا نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بعض اوقات رشتوں میں غیر ضروری شک اور حد سے زیادہ نگرانی مسائل کو جنم دیتی ہے، جو معاشرتی طور پر بھی مختلف ڈرامائی صورتوں میں دکھائی جاتی ہیں،مالی استحکام بھی بعض اوقات تعلقات کی نوعیت پر اثر انداز ہوتا ہے، تاہم بلاوجہ خوف اور بے چینی ازدواجی زندگی کے لیے نقصان دہ ہے,خواتین اپنے شریکِ حیات پر غیر ضروری شک سے گریز کریں کیونکہ خاندانی رشتے عموماً غلط فہمیوں کے باوجود قائم رہتے ہیں۔