ستائیس اور اٹھائیس اپریل کو کئی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ

Floods, City42 , Balochistan, Khyber Pakhtoonkhwa rains, City42, Land Sliding, Natural Disasters, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے   27 اور  28 اپریل کو ملک کے کئی علاقوں میں بارشوں سے سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔ 

   محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 25 اپریل سے ا29 اپریل کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    26 سے 27 اپریل کے دوران بلوچستان نوشکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان،، گوادر، کیچ آواران کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ot. 

    27 سے 28 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، مانسہرہ اور کوہستان کے مقامی ندی نالوں میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صوتحال متوقع ہے۔ تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخواہ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ  

    این ڈی ایم اے نے تمام پی ڈی ایم ایز اور دیگر انتظامی اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔  

گندم کے کاشتکاروں کے لئے

این ڈی ایم اے نے مشورہ دیا ہے کہ گندم کے    کاشتکار فصل خصوصاً گندم کی کٹائی کے حوالے سے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے معمولات تشکیل دیں۔    سیاح و اور مسافر پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔سفر ضروری ہو تو موسم اور راستوں کی صورتحال سے آگاہ رہیں۔ کسی جگہ ندی نالے میں پانی کا   بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں برساتی ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کریں ۔   اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بجلی کے کھمبوں،کچی عمارتوں، ٹوٹی دیواروں اور چھتوں سے دور رہیں  اور  نشیبی علاقوں کے مکین ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر محتاط رہیں۔     موسم برسات میں نقصان سے بچاؤ کے لیے چھتوں، تہہ خانوں اور بیرونی دیواروں کی واٹر پروفنگ کو یقینی بنائیں۔