ویب ڈیسک: سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری نے بلوچستان میں’حقیقی آزادی مارچ’ کی تیاریوں کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے لکھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات پر آج سے اسلام آباد کی جانب ‘حقیقی آزادی مارچ’ کی تیاریوں کا آغاز بلوچستان سے کر رہا ہوں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات پر آج سے اسلام آباد کی جانب 'حقیقی آزادی مارچ' کی تیاریوں کا آغاز بلوچستان سے کر رہا ہوں، میر جعفروں، میر صادقوں، ڈاکوؤں، چوروں، لٹیروں، ضمانتوں پر جیلوں سے باہر امپورٹڈ حکومت کے بے شرم پاک سر زمین کے سوداگروں کے خلاف اعلان جنگ ہے۔
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) April 24, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں قاسم سوری لکھتے ہیں کہ میر جعفروں، میر صادقوں، ڈاکوؤں، چوروں، لٹیروں، ضمانتوں پر جیلوں سے باہر امپورٹڈ حکومت کے بے شرم پاک سر زمین کے سوداگروں کے خلاف اعلان جنگ ہے۔