ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوازشریف سے بلاول بھٹو کی لندن میں ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری

نوازشریف سے بلاول بھٹو کی لندن میں ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی پرتبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ جب بھی سیاسی جماعتوں نے مل کر کام کیا بڑی کامیابی حاصل کی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ عوام پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور تباہ کن معاشی بدانتظامی کا بہت نقصان اٹھا چکے ہیں لہذا ان تمام بحرانوں اور مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی اشد ضرورت ہے جب کہ ہم مشترکہ اہداف اور موجودہ معاشی صورتحال کو تبدیل کرنے پرتوجہ مرکوز کریں گے۔