ملک اشرف: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی سربراہی میں2 رکنی بینچ تحلیل کر دیا گیا،چیف جسٹس محمد قاسم خان آئندہ ہفتے سنگل بنچ کی حیثیت سےمقدمات کی سماعت کریں گے،دو رکنی بنچ میں شامل جسٹس علی باقر نجفی آئندہ ہفتے سے ملتان بنچ میں سماعت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تحلیل کر دیا گیا جبکہ چیف جسٹس محمد قاسم خان آئندہ ہفتےسنگل بنچ کی حیثیت سے مقدمات کی سماعت کریں گے،2 رکنی بنچ میں شامل جسٹس علی باقر نجفی آئندہ ہفتے سے ملتان بنچ میں سماعت کریں گے۔
لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے ترمیمی ججز روسٹر جاری کر دیا گیا ،ترمیمی ججز روسٹر کے مطابق پرنسپل سیٹ پر7ڈویژن جبکہ25سنگل بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تحلیل کردیا گیا ہے،چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد ترمیمی ججز روسٹر جاری ،26 اپریل سے اطلاق ہوگا۔
،،،ڈویژن بینچ نمبر ایک میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس جواد حسن ،ڈویژن بینچ نمبر 2میں جسٹس شاہد وحید اورجسٹس چودھری محمداقبال ،ڈویژن بینچ نمبر 3میں جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر شامل جونیب مقدمات سنیں گے ، ڈویژن بنچ نمبر 4 میں جسٹس چودھری مسعود جہانگیر اورجسٹس مسعود عابد نقوی پر مشتمل ہوگا
ڈویژن بینچ نمبر 5 میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل جو قتل کیسز سے متعلق اپیلیں اور اے ٹی سی کیسز سنیں گے ،ڈویژن بینچ نمبر6میں جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی جبکہ ڈویژن بینچ نمبر7 میں جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس محمد وحید خان شامل جو نارکوٹیکس کیسز سنیں گے ،جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر29 اپریل کو پرنسپل سیٹ پرسماعت کریں گے،جسٹس اسجد جاوید گھرال29 اور30 اپریل کو پرنسپل سیٹ پرسماعت کریں گے،دو رکنی بینچ میں شامل جسٹس علی باقر نجفی آئندہ ہفتے سے ملتان بینچ میں سماعت کریں گے ۔