(عابد چودھری)کورونا کے بڑھتے وار، ٹریفک پولیس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے کار اور موٹرسائیکل سواروں کے خلاف آج سے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر سید حماد عابد کے مطابق ماسک نہ پہننے والے کار اور موٹرسائیکل سواروں کے خلاف بڑے کریک ڈاون کی تیاری کی گئی ہے، سٹی ٹریفک پولیس اہم شاہراہوں پر خصوصی چیکنگ کرے گی، ماسک نہ پہننے والے موٹرسائیکل اور کار سواروں کے چالان ہوں گے ، کار میں بغیر ماسک سنگل فرد کا چالان نہیں کیا جائے گا ،دو یا دو سے زائد افراد کےلئے ماسک ضروری ہے۔
مزید پڑھئے: شہر میں گاڑیاں بند، موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کردیے گئے
قبل ازیں گزشتہ ہفتے لاہورپولیس کی جانب سے 50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1062 گاڑیاں بھی بند کی گئی،01 لاکھ 10 ہزار 724 موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔21021 رکشوں، 12 ہزار سے زائد کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں جبکہ بغیر ماسک مجموعی طور پر 1454 مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔
سی سی پی او لاہورکا کہنا ہے شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، کار میں بغیر ماسک ایک فرد کا چالان نہیں کیا جارہا، دو یا دو سے زائد افراد کےلئے ماسک ضروری ہے، موٹرسائیکل پر سنگل سوار ہونے کی صورت میں چالان نہیں کیا جارہا.شہریوں کو کورونا وباء سے محفوظ رکھنے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔