شارٹ فال، برے مالی حالات میں محکمہ سوشل سکیورٹی کا 26کروڑ کا منصوبہ بنانے کا اعلان

شارٹ فال، برے مالی حالات میں محکمہ سوشل سکیورٹی کا 26کروڑ کا منصوبہ بنانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ سوشل سکیورٹی کی انوکھی منطق، ریکوری میں شارٹ فال اور کمزور مالی حالات کے باوجود ہسپتالوں کی ڈویلپمنٹ کا فیصلہ، 26 کروڑ کے منصوبہ کیلئے کنسلٹنسی فرموں سے بڈز طلب۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سوشل سکیورٹی کی انوکھی منطق بھی سامنے آ گئی ہے۔ ایک طرف ریکوری میں شارٹ فال اور کمزور مالی حالات کے رونے روئے جا رہے ہیں جبکہ اس سب کے باوجود ہسپتالوں کی ڈویلپمنٹ کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔ محکمہ سوشل سکیورٹی نے کوٹ لکھپت ہسپتال میں 26 کروڑ مالیت کے 50 بستروں پر مشتمل گائنی ٹاور کی تعمیر کیلئے کنسلٹنسی فرموں سے بڈز طلب کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ سوشل سکیورٹی میں سالانہ 75 کروڑ ریکوری لاس ہونے کی وجہ سے شدید مالی بحران پیدا ہو چکا ہے جس وجہ سے ادارہ روز مرہ کے معاملات چلانے کیلئے اسٹیٹ بنک سے قرضہ حاصل کرنے کے حوالہ سے تیاریاں بھی کر رہا ہے۔قبل ازیں گھروں میں کام کرنیوالے ڈرائیور،مالی، سویپر اور کھانا پکانے والوں سمیت دیگر گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کا فیصلہ بھی سوشل سکیورٹی کی جانب سے کیا گیا تھا جس کیلئے محکمہ کوآپریٹو، محکمہ سوشل ویلفیئر، ہوم ڈیپارٹمنٹ، اربن یونٹ اور ڈپٹی کمشنرز سے مدد لینے کے لیے کہا گیا تھا۔
واضح کیا گیا تھا کہ شہر کی 106 کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کی اے جی ایم میں گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کا ایجنڈا لازمی ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر کے تحت کام کرنیوالی ڈویژنل ویجیلنس کمیٹیاں گھریلوملازمین کی رجسٹریشن میں مدد فراہم کرے گی۔محکمہ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے ڈیفنس سوسائٹیز اور گھروں میں کام کرنیوالے سکیورٹی گارڈز کا ڈیٹا بھی مرتب کی جائے گا جبکہ پولیس کی مدد سے تھانہ کی حدود میں کرایہ داروں کے ریکارڈ کےراستے گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

محکمہ سوشل ویلفیئر کے تعاون سے این جی اوز اور بیت المال کونسل کی مدد سے رجسٹریشن ممکن بنائی جا سکے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer