ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں5روزباقی

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں5روزباقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) سال2018ء کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں5روزباقی رہ گئے۔ ریجنل ٹیکس آفس ٹو کی ٹیمیں تنخواہ دار ملازمین کو ٹیکس فائلرز بننے کی ترغیب دینے اورانہیں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے متحرک۔

آرٹی او ٹو کے آئی پی زون نے 30 سے زائد سرکاری و نجی اداروں میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے ٹیمیں تعینات کردیں، کمشنر ان لینڈ ریونیو عائشہ عمران بٹ نے کہا ہے کہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے ملازمین و افسران کو فائلر بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔ مستقبل میں گوشوارہ فائل کئے بغیر کاروبار کرنا ممکن نہیں ہوگا، عائشہ عمران بٹ کے مطابق قابل ٹیکس تنخواہ لینے والے تنخواہ دار ملازمین بھی گوشوارے جمع کروا کر بطور فائلر مراعات حاصل کرسکتے ہیں۔

 آرٹی او ٹو نے سٹیٹ لائف انشورنس، نیشنل بینک مین برانچ، سٹیٹ بینک مین برانچ، بورڈ آف ریونیو، اریگیشن، پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس، ڈائریکٹر ایجوکیشن آفس میں بھی گوشوارے جمع کرانے کیلئے ٹیمیں تعینات کردیں۔

Shazia Bashir

Content Writer