گلبرگ تھری میں کوڑے کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر، علاقہ مکینوں کا جینا اجیرن

گلبرگ تھری میں کوڑے کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر، علاقہ مکینوں کا جینا اجیرن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر کے پوش علاقہ گلبرگ تھری میں کوڑے کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر، متعلقہ انتظامیہ نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین کے باہر ڈمپنگ پوائنٹ بنا لیا، ڈمپنگ پوائنٹ کے باعث پورے علاقے میں بد بو اور تعفن پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلبرگ تھری کے علاقہ میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین کے باہر کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے، گندگی کے باعث جامِ شیریں پارک آنے والے جبکہ جامعہ دارالعلوم حنفیہ میں آنے والے نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔  بدبو اور تعفن کے باعث کالج کی طالبات کوحصول تعلیم میں دشواری پیش آتی ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شکایات کے باجود متعلقہ ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

  علاقہ مکینوں نے کہا کہ عرصے سےکوڑا یہاں پڑا ہوا ہےجسے اٹھایا نہیں جارہا، اس کےباعث بد بو اور تعفن کیساتھ ساتھ بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer