منیبہ مزاری کے فن پاروں کی نمائش کا آغاز

منیبہ مزاری کے فن پاروں کی نمائش کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) معروف مصورہ منیبہ مزاری کے بنائے ہوئے فن پاروں کی نمائش کلیٹرز آرٹ گیلری میں شروع ہوگئی، نمائش میں فن مصوری سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دونوں ٹانگوں سے معذور باصلاحیت مصورہ منیبہ مزاری کے بنائے ہوئے فن پاروں کی نمائش الحمرا کلچرل کمپلیکس میں واقع کلیکٹرز آرٹ گیلری میں شروع ہوئی۔ جس میں منیبہ نے کمال مہارت سے رنگوں کا استعمال کیا۔

نمائش میں منیبہ نے خواتین کو موضوع بنایا اور کہا کہ عورت کی زندگی کے ہر پہلو کو اجاگر کیا کہ جہاں انہیں مشکلات پیش آتی ہیں وہیں آسانیاں ملتی ہیں۔ منیبہ مزاری کے حوصلے اور فن کی داد دیئے بغیر کوئی بھی نہ رہ سکا اور ان کے فن پاروں کو ان کی ہمت ہی قرار دیا۔