ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سول ایوی ایشن،سینئر ترین افسر"اشرف شاد"کےاعزازمیں الوداعی تقریب

محکمہ سول ایوی ایشن،سینئر ترین افسر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ سول ایوی ایشن کے سینئر ترین افسر "اشرف شاد" کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ساتھی ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تصاویر سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کر لیں۔

لاہور ایئرپورٹ پر کام کرنے والے سول ایوی ایشن افسران کے مطابق سینئر ترین افسر چوہدری اشرف شاد نے اپنی زندگی کے تیس قیمتی سال محکمہ سول ایوی ایشن ہی میں گزارے، اس دوران وہ مختلف عہدوں پر فائز رھے۔ چودھری اشرف شاد کی لاہور ایئرپورٹ آمد کے موقع پر ساتھی ملازمین کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا اور ان کے اعزاز میں کیک کاٹنے سمیت انہیں گلدستے بھی پیش کئے گئے۔

 اپنے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے والے ملازمین سے اپنے غیر رسمی خطاب کے دوران چودھری اشرف شاد نے کہا کہ انہوں نے محکمہ سول ایوی ایشن میں گزارا گیا وقت کبھی بھی نہیں بھلا سکتے۔